قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال سے یولرن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم احمد نے ملاقات کی، جس میں تعلیمی ٹیکنالوجی کے شعبے میں باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا
قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال سے یولرن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم احمد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال سے یولرن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم احمد نے ملاقات کی، جس میں تعلیمی ٹیکنالوجی کے شعبے میں باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائداعظم یونیورسٹی سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں جانب سے یونیورسٹی میں ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ اور ٹیکنالوجی سے مربوط تدریسی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر تعلیمی ٹیکنالوجی، جدید ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارمز اور تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی طلبہ کو معیاری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، جبکہ تعلیمی ٹیکنالوجی کے شعبے میں مؤثر شراکت داری اس مقصد کے حصول میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دے کر طلبہ کے لیے جدید ڈیجیٹل تعلیمی مواقع فراہم کیے جائیں گے اور مستقبل میں باہمی اشتراک کے مختلف پہلوؤں پر پیش رفت جاری رکھی جائے گی۔








