بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس ہیمسٹرنگ انجری سے نہ سنبھلنے کے باعث زمبابوے کے خلاف ہرارے میں جاری ون ڈے سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔
ہیمسٹرنگ انجری کے باعث لٹن داس زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر، پرویز حسین ایمون متبادل نامزد

مزید خبریں
ڈھاکہ۔9جولائی (اے پی پی):بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس ہیمسٹرنگ انجری سے نہ سنبھلنے کے باعث زمبابوے کے خلاف ہرارے میں جاری ون ڈے سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ ڈھاکہ ٹریبیون مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ہے۔بنگلہ دیشی ٹیم ٹیم کے فزیو بیجیدال اسلام خان نے بتایا کہ لٹن داس پہلے ہی پہلے ون ڈے میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے اور وہ اب بھی دیگر میچز کے لئے فٹ نہیں ہیں۔ انہوں نے آج فٹنس ٹیسٹ دیا جس کا نتیجہ تسلی بخش نہیں رہا، اور یکے بعد دیگرے میچز ہونے کی وجہ سے ان کی سیریز میں واپسی ممکن دکھائی نہیں دی ۔ لٹن داس اب اپنی بحالی کا عمل جاری رکھنے کے لئے ڈھاکہ واپس لوٹیں گے، جبکہ ان کی جگہ بائیں ہاتھ کے بلے باز پرویز حسین ایمون کو آئندہ ون ڈے سیریز کے میچز کے لئےسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو زمبابوے کے ہاتھوں 25 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔








