کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے اپنے دفتر میں محکمہ لائیو سٹاک کے امور کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔
چیچہ وطنی ،لائیو سٹاک کارڈ مویشی پال حضرات کیلئے انقلابی اقدام ہے،لائیو سٹاک کارڈ کی شفاف اور بروقت تقسیم ہر صورت یقینی بنائی جائے، کمشنرساہیوال

مزید خبریں
چیچہ وطنی۔ 09 جولائی (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے اپنے دفتر میں محکمہ لائیو سٹاک کے امور کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر لائیو سٹاک عبدالرف نے حکومت پنجاب کے انقلابی منصوبے "لائیو سٹاک کارڈ” کی تقسیم، پیش رفت اور محکمہ کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں متعارف کرایا گیا لائیو سٹاک کارڈ مویشی پال حضرات کی فلاح و بہبود اور دیہی معیشت کے استحکام کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے لائیو سٹاک کے شعبے سے وابستہ افراد کو سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی اور دیہی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ لائیو سٹاک کارڈ کی بروقت، شفاف اور میرٹ پر تقسیم کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے تاکہ حکومت پنجاب کی اس فلاحی سکیم کے ثمرات زیادہ سے زیادہ مستحق مویشی پال حضرات تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک کی کارکردگی کو مزید مثر بنانے، عوامی خدمت کے معیار کو بہتر کرنے اور مقررہ اہداف کو بروقت مکمل کرنے پر بھی زور دیا۔ اجلاس میں لائیو سٹاک کارڈ کی تقسیم کے مختلف مراحل، درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے کیے گئے اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا








