نیٹو ہر معاملے میں چین پر الزام تراشی بند کرے،چینی وزارت خارجہ

چین نے نیٹو پر زور دیا ہے کہ وہ ہر معاملے میں چین کو تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کرے اور نام نہاد "چینی خطرہ”کے بیانیے کو فروغ دینے سے گریز کرے۔شنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعرات کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ نیٹو ایک علاقائی دفاعی اتحاد ہے، جس کے فرائض اور جغرافیائی حدود واضح طور پر متعین …

بیجنگ ۔9جولائی (اے پی پی):چین نے نیٹو پر زور دیا ہے کہ وہ ہر معاملے میں چین کو تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کرے اور نام نہاد "چینی خطرہ”کے بیانیے کو فروغ دینے سے گریز کرے۔شنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعرات کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ نیٹو ایک علاقائی دفاعی اتحاد ہے، جس کے فرائض اور جغرافیائی حدود واضح طور پر متعین ہیں، اس لیے اسے ہر موقع پر چین پر الزام تراشی سے باز آنا چاہیے۔

نیٹو انہوں نے کہا کہ چین عالمی امن کے فروغ کے لیے کردار ادا کر رہا ہے اور اس نے کبھی کسی ملک کے لیے خطرہ پیدا نہیں کیا۔ماؤ ننگ نے نیٹو پر زور دیا کہ وہ سرد جنگ کی فرسودہ سوچ ترک کرے، چین کے بارے میں اپنا نقطۂ نظر حقیقت پسندانہ بنائے اور نام نہاد "چینی خطرہ” کے بیانیے کو ہوا دینا بند کرے۔