چنیوٹ، پولیس کی کارروائی، 1480 گرام چرس کے ساتھ منشیات فروش گرفتار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن "ڈرگ فری پنجاب” کے تحت چنیوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا۔ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جاری سپیشل مہم کے دوران تھانہ لالیاں کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

چنیوٹ۔ 09 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن "ڈرگ فری پنجاب” کے تحت چنیوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا۔ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جاری سپیشل مہم کے دوران تھانہ لالیاں کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ لالیاں سب انسپکٹر امیر علی کی سربراہی میں اے ایس آئی محمد نواز اور ٹیم نے خفیہ اطلاع پر چک آستانہ روڈ کے قریب کارروائی کی، جس کے دوران ملزم کے قبضے سے 1480 گرام چرس برآمد کی گئی۔پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ لالیاں میں منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سپیشل مہم کے تحت کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور کسی کو بھی معاشرے میں زہر گھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے مقدمات کی معیاری اور شفاف تفتیش کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا سکیں۔ڈی پی او چنیوٹ نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کسی علاقے میں منشیات فروشی کی نشاندہی ہو تو فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 یا نمبر 03237543444 اور 03704022020 پر اطلاع دیں، شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔\378