جوہرآباد ،زہریلی چائے پینے سے ایک ہی گھر کے 6 افراد کی حالت غیر ہو گئی

زہریلی چائے پینے سے ایک ہی گھر کے 6 افراد کی حالت غیر ہو گئی،فوڈ پائزنگ کا واقعہ محلہ سول ہاسپٹل ہڈالی میں پیش آیا

جوہرآباد۔ 10 جولائی (اے پی پی)::زہریلی چائے پینے سے ایک ہی گھر کے 6 افراد کی حالت غیر ہو گئی،فوڈ پائزنگ کا واقعہ محلہ سول ہاسپٹل ہڈالی میں پیش آیا۔ ریسکو کے مطابق متاثرہ فیملی نے لا علمی میں چائے پی جس میں چھپکلی گر گئی تھی 1122ریسکیو ٹیم نے 6 متاثرین کو ڈی ایچ کیو ہاسپٹل جوہراباد منتقل کر دیا،متاثرین میں 40 سالہ اشرف،11 سالہ اسد، 16 سالہ ارسلان، 18سالہ علشبہ،21 سالہ صبا اشرف اور 45 سالہ مہر خاتون شامل ہیں

مزید خبریں