نوشہرہ ورکاں ۔نوشہرہ ورکاں میں جدید رہبر سنٹر کے قیام کے لیے جگہ کا تعین کیا جا رھا ہے ۔ ڈی ایس پی

ڈپٹی کمشنر گجرانوالہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں نے ڈی ایس پی سمیرا مانگٹ کے ہمراہ شہر کے مختلف مراکز کا تفصیلی دورہ کیا۔

نوشہرہ ورکاں۔10 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گجرانوالہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں نے ڈی ایس پی سمیرا مانگٹ کے ہمراہ شہر کے مختلف مراکز کا تفصیلی دورہ کیا۔ یہ دورہ شہریوں کی فوری رہنمائی، داد رسی اور شکایات کے ازالے کے لیے قائم کیے جانے والے جدید رہبر سینٹرکی موزوں ترین جگہ کا تعین کرنے کے لیے کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی سمیرا مانگٹ کا کہنا تھا کہ اس اسٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر کا بنیادی مقصد عوام کو ایک ہی چھت تلے تمام سرکاری محکموں سے متعلق رہنمائی اور فوری ریلیف فراہم کرنا ہے، تاکہ شہریوں کو دفاتر کے چکر نہ کاٹنے پڑیں۔انہوں نے دورے کے دوران مختلف پبلک مقامات اور عوامی مراکز کا جائزہ لیا تاکہ سینٹر کو کسی ایسی مرکزی جگہ پر قائم کیا جائے جہاں عام شہریوں کی رسائی انتہائی آسان ہو۔انتظامیہ کے مطابق جگہ کا حتمی فیصلہ ہوتے ہی رہبر سینٹرکا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا، جو عوامی خدمت کی ایک نئی مثال بنے گا۔

مزید خبریں