شمالی کوریا کے وزیراعظم پاک تھاے سونگ جمعہ کو 3روزہ سرکاری دورے پرچین بیجنگ پہنچ گئے۔
شمالی کوریا کے وزیراعظم تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، دوطرفہ معاہدے کی 65ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے

مزید خبریں
بیجنگ۔10جولائی (اے پی پی):شمالی کوریا کے وزیراعظم پاک تھاے سونگ جمعہ کو 3روزہ سرکاری دورے پرچین بیجنگ پہنچ گئے۔شنہوا کے مطابق پاک تھاے سونگ، جو ورکرز پارٹی آف کوریا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی پریزیڈیم کے رکن اور ریاستی امور کمیشن کے نائب صدر بھی ہیں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی اور چینی حکومت کی دعوت پر جمعہ سے اتوار تک چین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ دورے کے دوران وہ چین اور شمالی کوریا کے درمیان دوستی، تعاون اور باہمی امداد کے معاہدے کی 65ویں سالگرہ کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔








