وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں مثالی گاؤں پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات، صفائی، انفراسٹرکچر اور مقامی ترقی کو مزید مؤثر بنانے پر غور کیا گیا۔
وزیر بلدیات کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد، مثالی گائوں پروگرام کا جائزہ

مزید خبریں
لاہور۔11جولائی (اے پی پی):وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کے دوران مثالی گائوں پروگرام کا جائزہ لیا گیا ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سیکرٹری عملدرآمد وزیراعلی آفس، سپیشل سیکرٹری شاہد زمان لک، ایڈیشنل سیکرٹری مہرین فہیم عباسی، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی خرم پرویز اور دیگر نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلی پنجابکی نگرانی میں مثالی گائوں آگے بڑھ رہا ہے۔ جولائی میں مختلف تحصیلوں کے40 دیہات میں ترقیاتی کام مکمل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی آر ایم ایس سی ٹائم لائن پر عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے، پہلے مرحلے میں485 دیہات کو مثالی گائوں میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ ہر مثالی گائوں میں تمام ضروری میونسپل خدمات مہیا کی جا رہی ہیں۔ یہ بات نہایت خوش آئند ہے کہ جن دیہات میں کام ہو رہا ہے وہاں کی آبادی کا فیڈبیک بہت اچھا آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے مثالی گائوں پروگرام کیلئے تمام ممکنہ وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ پی آر ایم ایس سی نے اختتام پذیر مالی سال کے فنڈز کا تقریبا 100 فیصد استعمال کیا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ دیہی آبادی کو شہروں جیسے سہولیات مہیا کرنا ایک منفرد منصوبہ ہے۔ مثالی گائوں کا دائرہ کار بتدریج وسیع کیا جائے گا۔ اگلے مرحلے میں7500 دیہات کا انتخاب ہوگا۔








