چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جوڈیشل ٹاور کا سنگ بنیاد رکھ دیا

لاہور۔11جولائی (اے پی پی):چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ہفتہ کے روز لاہور میں جوڈیشل ٹاور کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ چیف جسٹس نے لاہور بار ایسوسی ایشن کا دور کیا جہاں انہوں نے ماتحت عدالتوں کی سولرائزیشن ،ای لائبریری اور لیڈز بار روم کا افتتاح کیا جس کے بعد چیف جسٹس نے جوڈیشل ٹاور کی سنگ بنیاد سے متعلق تقریب میں شرکت کی اور جوڈیشل ٹاور کا …

لاہور۔11جولائی (اے پی پی):چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ہفتہ کے روز لاہور میں جوڈیشل ٹاور کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ چیف جسٹس نے لاہور بار ایسوسی ایشن کا دور کیا جہاں انہوں نے ماتحت عدالتوں کی سولرائزیشن ،ای لائبریری اور لیڈز بار روم کا افتتاح کیا جس کے بعد چیف جسٹس نے جوڈیشل ٹاور کی سنگ بنیاد سے متعلق تقریب میں شرکت کی اور جوڈیشل ٹاور کا سنگ بنیاد رکھا۔

لاہور میں جوڈیشل ٹاور کا منصوبہ 24 ارب کی لاگت سے 30 ماہ کی مدت میں مکمل ہو گا جس میں 184 عدالتیں ،باررومز ، ریکارڈ رومز سمیت جدید پارکنگ پلازہ،بھی بنایا جائے گا ۔

 

مزید خبریں