آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تا ہم بعض علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

لاہور۔11جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تا ہم بعض علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بعض علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔

گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27اور زیادہ سے زیادہ36سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 56فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 142فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 124،اے آر سی 113،برکی روڈ139،عسکری ٹین79، سی ای آر پی 142،ماڈل ٹاون 102،سول سیکرٹریٹ 107اور علامہ اقبال ٹاون میں 175ریکارڈ کیا گیا۔

 

مزید خبریں