نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کے روز سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی،دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کے روز سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی،دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اور جون 2026 میں امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے باوجود کشیدگی میں ہونے والے اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تنازع کا دوبارہ شدت اختیار کرنا کسی کے مفاد میں نہیں اور یہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کی کوششوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے جاری سفارتی کوششوں کے حوالے سے مملکتِ سعودی عرب کا مؤقف بیان کیا اور کشیدگی میں کمی اور مسلسل مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان کے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ تمام فریق زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ثالثی کی کوششوں کو کامیاب، پُرامن اور بامعنی نتیجے تک پہنچانے کے لیے ضروری وقت اور مواقع فراہم کیے جائیں۔دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔







