ملتان ریسکیو 1122 کا گزشتہ 24 گھنٹوں میں 498 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس، 495 متاثرین کو امداد مہیا کی

ریسکیو 1122 ضلع ملتان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 498 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 495 متاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کیں۔

ملتان۔ 11 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122 ضلع ملتان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 498 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 495 متاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق رپورٹ ہونے والی ایمرجنسیز میں 462 ملتان شہر، 20 شجاع آباد اور 16 جلال پور پیر والا میں پیش آئیں۔اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران 114 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 106 ملتان، 4 شجاع آباد اور 4 جلال پور پیر والا میں پیش آئے، جبکہ 278 میڈیکل ایمرجنسیز میں 263 ملتان، 9 شجاع آباد اور 6 جلال پور پیر والا میں امدادی کارروائیاں کی گئیں۔

اسی دوران 17 فال انسیڈنٹس، 4 فائر ایمرجنسیز، 16 کرائم انسیڈنٹس اور 4 اموات کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔ریسکیو 1122 نے مجموعی طور پر 226 متاثرین کو طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا، جبکہ 229 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ترجمان کے مطابق تمام ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 495 متاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔