وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے جوائنٹ سیکرٹری علی اکبر کے صاحبزادے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انجینئر امیر مقام کا آزاد جموں و کشمیر کونسل کے جوائنٹ سیکرٹری علی اکبر کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے جوائنٹ سیکرٹری علی اکبر کے صاحبزادے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزارت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے مرحوم کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔








