ملتان پولیس کی کارروائیاں، تین ملزمان گرفتار

ملتان پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے درجنوں لیٹر دیسی شراب ،ناجائز اسلحہ اور چوری کا ایک موٹر سائیکل برآمد کر لیا ۔

ملتان۔ 11 جولائی (اے پی پی):ملتان پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے درجنوں لیٹر دیسی شراب ،ناجائز اسلحہ اور چوری کا ایک موٹر سائیکل برآمد کر لیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز تھانہ صدرجلالپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےشراب فروش ملزم عامر سہیل کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 200لیٹردیسی شراب، 100لیٹرلہن اور شراب بنانے والا دیگر سامان وچالوبھٹی جبکہ ملزم محمد آصف کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے غیر قانونی ایک 30بور معہ گولیاں برآمدگی کی۔

علاوہ ازیں پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے تھانہ چہلیک کے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر کے مدعی مقدمہ کے حوالے کر دی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔