لاہور۔11جولائی (اے پی پی):گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1444ٹریفک حادثات میں 16افراد جاں بحق جبکہ 1693زخمی ہوگئے ۔ ہفتہ کو ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1444ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 752افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔941معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموںنے جائے حادثہ پر بروقت طبی …
پنجاب بھرمیں 1444ٹریفک حادثات میں 16افراد جاں بحق، 1693زخمی ہوگئے، ترجمان ریسکیو 1122

مزید خبریں
لاہور۔11جولائی (اے پی پی):گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1444ٹریفک حادثات میں 16افراد جاں بحق جبکہ 1693زخمی ہوگئے ۔ ہفتہ کو ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1444ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 752افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔941معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموںنے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (80فیصد)موٹر سائیکلوں کی ہے۔
ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 925ڈرائیوز،67کم عمرڈرائیور، 597مسافراور187پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ279ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت319متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان90حادثات میں 104متاثرین کے ساتھ دوسر ے فیصل آباد78حادثات میں 89متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1709متاثرین میں 1343مرد اور366خواتین شامل ہیں۔ حادثات کے بیشتر واقعات میں 1576موٹرسائیکل،90آٹورکشے،170کاریں،35وین،13مسافر بسیں،51ٹرک اور52دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔








