نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ مالدیپ کی وزیر خارجہ ڈاکٹر اِروتھشام آدم سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ڈاکٹر اِروتھشام آدم کو مالدیپ کے 61ویں یومِ آزادی کی آئندہ سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی جمہوریہ مالدیپ کی وزیر خارجہ ڈاکٹر اِروتھشام آدم سے ٹیلیفون پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ مالدیپ کی وزیر خارجہ ڈاکٹر اِروتھشام آدم سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ڈاکٹر اِروتھشام آدم کو مالدیپ کے 61ویں یومِ آزادی کی آئندہ سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر اِروتھشام آدم نے ایران اور امریکہ کے درمیان تنازع میں پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا۔پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ دوستی اور باہمی تعاون کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔








