ہفتہ کی رات اور اتوار کو موسلادھار بارشوں کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ/مقامی/برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات کی انتباہ

ہفتہ کی رات اور اتوار کو موسلادھار بارشوں کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ/مقامی/برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات کی انتباہ

اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ہفتہ کی رات اور اتوار کو موسلادھار بارشوں کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ/مقامی/برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور اورفیصل آباد کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔آندھی/جھکڑ چلنے اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر کشمیر،خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب ، اسلام آباد اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

اس دوران چندمقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔کل اتوار کوکشمیر، خیبرپختونخوا ،بالائی پنجاب ، اسلام آباد اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔اس دوران چندمقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ شام/رات کےدوران شما ل مشر قی بلو چستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب اسلام آباد (سعید پور گاؤں 53، زیرو پوائنٹ 18، بوکرا 16، گولڑہ 02)، نارووال 51، گجرات 28، راولپنڈی (گوالمنڈی 36، نیو کٹاریاں 35، شمس آباد 23، کچہری 21، پیرودھائی 19)، سیالکوٹ (ائیرپورٹ 24، سٹی 23)، اٹک، مری 19، چکوال 05، لاہور (سٹی، ائیرپورٹ 03)،کشمیر: کوٹلی 27، گڑھی دوپٹہ 05، مظفرآباد ائیرپورٹ 02،خیبر پختونخوا: بنوں 12، کاکول 11، دیر 06، بالاکوٹ 05، کالام، مالم جبہ 04، سیدو شریف 03، پٹن 01،گلگت بلتستان: بو نجی میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو ئی۔ہفتہ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : سبی، دادو47، موہنجو داڑو،شہید بینظیر آباد اور روہڑی میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔