پانچواںعالمی بلائنڈ کرکٹ کپ، 18 کھلاڑیوں کی فہرست کی حتمی منظوری چیئرمین پی بی سی سی کرینگے

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی ) کی سلیکشن کمیٹی نے پانچویںعالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کےلئے18کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے حتمی منظوری کےلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین کو بھیجوا دیا۔ پی بی سی سی کے چیئرمین ایک ہفتے بعد باضابط قومی ٹیم کا اعلان کریں گے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے منگل کو …

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی ) کی سلیکشن کمیٹی نے پانچویںعالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کےلئے18کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے حتمی منظوری کےلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین کو بھیجوا دیا۔ پی بی سی سی کے چیئرمین ایک ہفتے بعد باضابط قومی ٹیم کا اعلان کریں گے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے منگل کو ”اے پی پی“ کو بتایا کہ پی بی سی سی نے ورلڈ کپ کےلئے پہلے مرحلے میں ورلڈ کپ کےلئے 38 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں تربیتی کیمپ کے بعد سلیکشن کمیٹی نے 23 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا تاہم ڈومیسٹک نیشنل بینک ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتان اور بہاولپور میںجاری ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حتمی 18 رکنی سکواڈ کی حتمی منظوری کےلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کو بھیجوا دیا گیا ہے تاہم باضابطہ ورلڈ کپ کےلئے قومی ٹیم کا اعلان ایک ہفتہ بعد کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply