سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے خلاف ہوائی اور زمینی کارروائیاں جاری ہیں اور تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 3 خارجیوں کو جہنم واصل کیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار دن تک پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ ’’آپریشن شعبان ‘‘میں جہنم واصل ہونے والوں کی مجموعی تعداد 67 ہو گئی ہے۔
پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ ’’آپریشن شعبان‘‘جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے خلاف ہوائی اور زمینی کارروائیاں جاری ہیں اور تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 3 خارجیوں کو جہنم واصل کیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار دن تک پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ ’’آپریشن شعبان ‘‘میں جہنم واصل ہونے والوں کی مجموعی تعداد 67 ہو گئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 105 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔








