راولپنڈی۔ 21 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری قومی ٹی ٹونٹی کپ میں لاہور وائٹس نے پشاور کو 27 رنز سے شکست دے کر چوتھی کامیابی حاصل کر لی، اس فتح کے ساتھ ہی لاہور وائٹس نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، لاہور وائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 163 رنز کا مجموعہ …
قومی ٹی ٹونٹی کپ، لاہور وائٹس نے پشاور کو ہرا کر چوتھی فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 21 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری قومی ٹی ٹونٹی کپ میں لاہور وائٹس نے پشاور کو 27 رنز سے شکست دے کر چوتھی کامیابی حاصل کر لی، اس فتح کے ساتھ ہی لاہور وائٹس نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، لاہور وائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 163 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، کپتان سلمان بٹ نے 85 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کامران اکمل 52 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، جواب میں پشاور کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 136 رنز بنا سکی، عمید آصف نے 4 وکٹیں لیں، سلمان بٹ اور عمید آصف مشترکہ طور پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔








