لندن۔ 21 نومبر (اے پی پی)انسانی حقوق کی عالمی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں پناہ گزین کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجرین اپنے ملک باوقار واپسی چاہتے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ روہنگیا مہاجرین باوقار واپسی چاہتے ہیں اور وہ میانمار میں اپنی قانونی شناخت حاصل …
روہنگیا مہاجرین باوقار واپسی چاہتے ہیں ، ایمنسٹی انٹرنیشنل
لندن۔ 21 نومبر (اے پی پی)انسانی حقوق کی عالمی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں پناہ گزین کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجرین اپنے ملک باوقار واپسی چاہتے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ روہنگیا مہاجرین باوقار واپسی چاہتے ہیں اور وہ میانمار میں اپنی قانونی شناخت حاصل کرنے کو بھی اہم خیال کرتے ہیں۔ روہنگیا مہاجرین کی واپسی سے متعلق یہ رپورٹ ادارے کی ایک خاتون ریسرچر نے مرتب کی ہے۔ واضح رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب بنگلہ دیش اور میانمار کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ روز (پیر)روہنگیا مہاجرین کی واپسی کی مفاہمت کو حتمی شکل دی۔









