بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، سمتھ اور مشفق کی نصف سنچریاں رائیگاں، کھلنا ٹائٹنز نے راجشاہی کنگز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

ڈھاکہ۔ ۔ 21 نومبر (اے پی پی)بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائٹنز نے راج شاہی کنگز کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 167 رنز کا ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر 8 وکٹوں پر حاصل کیا، محموداللہ 56 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عارف الحق نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر راج شاہی کی جیت …

ڈھاکہ۔ ۔ 21 نومبر (اے پی پی)بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائٹنز نے راج شاہی کنگز کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 167 رنز کا ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر 8 وکٹوں پر حاصل کیا، محموداللہ 56 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عارف الحق نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر راج شاہی کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، سمتھ اور مشفق کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں، عارف الحق میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ منگل کو کھیلے گئے بی پی ایل کے 23 ویں میچ میں راج شاہی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 166 رنز بنائے، ڈیوائن سمتھ نے 62 اور مشفق نے 55 رنز کی اننگز کھیلیں، جنید خان نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں کھلنا ٹائٹنز نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں 8 وکٹوں پر پورا کیا، کپتان محموداللہ 56 رنز بنا کر نمایاں رہے، عارف الحق نے 19 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 43 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، محمد سمیع نے 3 اور فرینکلن نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply