سرینگر۔ 22 نومبر (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے سینئر حریت رہنماءشبیر احمد شاہ کی نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جیل میں حریت رہنماءکو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جوکہ انکی زندگی سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ …
بھارت حریت رہنماﺅں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناکر ان کی زندگیوں سے کھلواڑ کررہا ہے،سید علی گیلانی
سرینگر۔ 22 نومبر (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے سینئر حریت رہنماءشبیر احمد شاہ کی نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جیل میں حریت رہنماءکو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جوکہ انکی زندگی سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ شبیر احمد شاہ پہلے ہی کئی امراض میں مبتلا ہیںاور جیل میں مناسب خوراک اور علاج معالجے کی سہولتوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے انکی صحت تیزی سے گررہی ہے ۔









