لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان 80 لاکھ روپے کی مبینہ امانت میں خیانت کے تنازع میں جسٹس آف پیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے حکم کو معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔
اداکارہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ ایم پی اے تنازع، مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل

مزید خبریں
لاہور۔14جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان 80 لاکھ روپے کی مبینہ امانت میں خیانت کے تنازع میں جسٹس آف پیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے حکم کو معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔
جسٹس عبہر گل خان نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست میں اٹھائے گئے قانونی نکات غور طلب ہیں، اس لیے جسٹس آف پیس کا حکم فی الحال معطل کیا جاتا ہے۔عدالت نے ثاقب چدھڑ سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی۔








