سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی زیرِ قیادت محکمہ صوبہ بھر میں تحفظ شدہ جنگلی جانوروں و پرندوں کو ریسکیو اور بازیاب کرنے کے ساتھ ساتھ غیرقانونی شکار وتجارت پر کارروائیوں میں مصروف عمل ہے۔
غیر قانونی شکار و تجارت پر لاہور شہر سمیت دیگر علاقوں سے 7ملزمان گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔14جولائی (اے پی پی):سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی زیرِ قیادت محکمہ صوبہ بھر میں تحفظ شدہ جنگلی جانوروں و پرندوں کو ریسکیو اور بازیاب کرنے کے ساتھ ساتھ غیرقانونی شکار وتجارت پر کارروائیوں میں مصروف عمل ہے۔
ترجمان محکمہ جنگلی حیات کےمطابق لاہور شہر سمیت دیگر علاقوں سے 7ملزمان کو گرفتار کرکے 4کو 62ہزار روپے جرمانہ اور 3کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی جبکہ ریسکیو کی گئی نایاب پینگولن اور بازیاب کی گئیں گھریلو چڑیاں قدرتی ماحول میں آزاد کردیں جبکہ لاہور چڑیاگھر میں طوطوں کی خصوصی نگہداشت میں افزائش نسل کاعمل جاری ہے ۔ترجمان کے مطابق وائلڈلائف رینجرز لاہور نے تحصیل شالا مار سے ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر لاہور ریجن سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں سینئر وائلڈلائف رینجر اظہر بھٹی کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر جنگلی جانوروں کی غیرقانونی تجارت میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 225زندہ چڑیاں برآمد کرلیں ۔ ملزمان کیخلاف مقامی تھانہ شاد باغ میں ایف آئی آر درج کرادی جبکہ چڑیاں عدالتی حکم پر قدرتی ماحول میں آزاد کردیں ۔
اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر خوشاب رانا محمد اشفاق نے ریسکیو 1122کے تعاون سے ریسکیو کی گئی ایک نایاب پینگولن کو عدالتی حکم پر قدرتی ماحول میں آزاد کیا ۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر نارووال حنفیہ یوسف نے ٹیم کے ہمرا ہ کتوں کیساتھ جنگلی سورکے غیرقانونی شکار میں ملوث 3ملزمان کوگرفتارکرکے انہیں 50ہزار روپے جرمانہ کیا ۔ ایسے ہی اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر راجن پور صائمہ بی بی نے وائلڈلائف رینجر ز کے ہمراہ تیتر کے بچوں کو اٹھا نے والا ایک ملزم گرفتار کرکے اسے 10ہزار روپے جرمانہ کیا ۔ دوسری جانب محکمہ کے زیرانتظام لاہور چڑیاگھر میں طوطوں کی بہتر افزائش نسل کے پیش نظر طوطوں کے انڈوں کی خصوصی نگہداشت میں انکیوبیشن کے بعد بچوں کی پرورش کا عمل جار ی ہے ۔








