وزیراعظم شہباز شریف کی مون سون بارشوں کے دوران صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نےمون سون بارشوں کے دوران صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےمون سون بارشوں کے دوران صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹینینٹ جنرل انعام حیدر ملک کی ملاقات کی ۔ وزیراعظم نے مون سون بارشوں کے دوران صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ملاقات کو وزیراعظم کو ملک میں مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال کی تیاری پر بریفنگ دی گئی،وزیراعظم کو پیشگی اطلاع نظام کو مکمل فعال بنانے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ اس حوالے سے تعاون پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔