آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام طلبا وطالبات کیلئے سمر کیمپ کاانعقاد

اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے زیر اہتمام پاکستان بھر کے طلبا وطالبات کیلئے سمر کیمپ2026 کاانعقاد کیاگیا،آئی ایس پی آر سمرکیمپ 2026 میں پاکستان بھر کے18سےزائد اسٹیشنز سے4 ہزارسےزیادہ طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔

راولپنڈی ۔15جولائی (اے پی پی):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے زیر اہتمام پاکستان بھر کے طلبا وطالبات کیلئے سمر کیمپ2026 کاانعقاد کیاگیا،آئی ایس پی آر سمرکیمپ 2026 میں پاکستان بھر کے18سےزائد اسٹیشنز سے4 ہزارسےزیادہ طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آرسمر کیمپ2026 کے تحت طلبہ کی الغزالی یونیورسٹی کے چانسلر مفتی عبدالرحیم کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ چانسلر مفتی عبدالرحیم نےطلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت کی روشنی میں ریاست اورافواج پاکستان کی اہمیت کو سمجھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ریاست پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا قومی مفاد کے منافی ہے ، نوجوان مستند معلومات کو ترجیح دیں۔پاک فوج کی دیانت داری، نظم و ضبط، پیشہ ورانہ صلاحیت اور وطن سے وفاداری قابل تقلید ہے۔پاکستان دہشتگردی کیخلاف ایک فیصلہ کن جنگ لڑ رہا ہے، قومی اتحاد اور یکجہتی ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ خوارج دین کی غلط تشریح کرتے ہیں اور مسلمانوں ہی کے خلاف فتنہ و فساد برپا کرتے ہیں۔