گلیات کے قدرتی حسن کے تحفظ کیلئے شجرکاری ضروری ہے، ملک عدیل اقبال

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر ملک عدیل اقبال نے اپنے دورہ گلیات کے دوران شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودا لگایا۔

ایبٹ آباد۔ 15 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر ملک عدیل اقبال نے اپنے دورہ گلیات کے دوران شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودا لگایا۔ ترجمان جی ڈی اے کے مطابق اس موقع پر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ گلیات کے قدرتی حسن کا تحفظ، جنگلات کے فروغ اور صاف و سرسبز ماحول کے قیام کیلئے شجرکاری انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ان کی حفاظت کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھیں۔