مانسہرہ میں مون سون بارشوں کے پیش نظر دریائے کنہار، دریائے سرن و دیگر ندی نالوں کی مانیٹرنگ باقاعدگی سے جاری ہے اور تمام مقامات پر احتیاطی تدابیر کے حوالہ سے بینرز نصب کر دیئے گئے ہیں تاکہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
مانسہرہ،مون سون بارشوں کے پیش نظر دریاؤں اور ندی نالوں کی مانیٹرنگ جاری

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 15 جولائی (اے پی پی):مانسہرہ میں مون سون بارشوں کے پیش نظر دریائے کنہار، دریائے سرن و دیگر ندی نالوں کی مانیٹرنگ باقاعدگی سے جاری ہے اور تمام مقامات پر احتیاطی تدابیر کے حوالہ سے بینرز نصب کر دیئے گئے ہیں تاکہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکمل الرٹ رہیں، مشینری اور عملہ کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری کارروائی کےلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مون سون بارشوں کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پیشگی اقدامات، مسلسل مانیٹرنگ اور بین المحکمانہ رابطہ موثر انداز میں جاری ہے، ضلع سے گزرنے والے تمام دریاؤں اور نالوں کی مانیٹرنگ باقاعدگی سے جاری ہے۔








