وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا اور بعد ازاں نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ وہ آئین و قانون کی پاسداری کریں گے وہ اپنا یہی وعدہ پورا کرنے کے لئے ان جھوٹے کرپشن کے الزامات میں جن پر نہ تو کوئی ریفرنس بن سکا اور نہ ہی کوئی ثبوت مل …

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ وہ آئین و قانون کی پاسداری کریں گے وہ اپنا یہی وعدہ پورا کرنے کے لئے ان جھوٹے کرپشن کے الزامات میں جن پر نہ تو کوئی ریفرنس بن سکا اور نہ ہی کوئی ثبوت مل سکا، عدالت پیش ہو رہے ہیں، بدھ کواحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ حاضری سے استثنیٰ کے باوجود سابق وزیر اعظم عدالت میں کیوں پیش ہو رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ آج وہ دن بھی آگیا ہے کہ آپ پوچھ رہے ہیں کہ نواز شریف کیوں پیش ہو رہے ہیں، اورایک طرف وہ دن تھا جب کہا جا رہا تھا کہ نواز شریف ملک سے بھاگ گئے ہیںاور واپس پیش نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ وہ آئین و قانون کی پاسداری کریں گے وہ اپنا یہی وعدہ پورا کرنے کے لئے ان جھوٹے کرپشن کے الزامات میں جن پر نہ تو کوئی ریفرنس بن سکا اور نہ ہی کوئی ثبوت مل سکا، عدالت پیش ہو رہے ہیں تاکہ پاکستان میں آئین اور قانون کی پاسداری ہو اور وہ اصل ڈاکو، چور اور جھوٹے لوگ بھی آئین کی پاسداری کریں جنہوں نے دن دیہاڑے اور سب کے سامنے پارلیمنٹ پر حملہ کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ نے کل دیکھا کہ کس طرح پارلیمنٹ میں بھی محمد نواز شریف اور ان کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بارے میں افواہیں اڑائی جا رہی تھیں۔ آج ان نامعلوم لوگوں کو بھی جواب مل گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک گھر ہے اور اپنے قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد اور مستحکم ہے۔ بعد ازاں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ کالے قانون کی حمایت کرنے والے خود پریشانی سے دوچار ہیں کہ وہ اس کی حمایت میں ہیں یا مخالفت کر رہے ہیں، دوسرا یہ کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا بلکہ انہیں تو ایک اقامے کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔

Leave a Reply