محکمہ جنگلی حیات نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے خرگوش،تیتر اور چڑیوں کے غیر قانونی شکار پر 7افراد کو گرفتار کرکے 6کو تقریباً 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا
لاہور ،غیر قانونی شکار پر 7افراد گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔15جولائی (اے پی پی):محکمہ جنگلی حیات نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے خرگوش،تیتر اور چڑیوں کے غیر قانونی شکار پر 7افراد کو گرفتار کرکے 6کو تقریباً 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر لاہور ریجن سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں وائلڈلائف رینجرز نے انارکلی بازار سے ایک چڑی فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3درجن زندہ چڑیاں برآمد کرکے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جبکہ ضبط کی گئی تمام چڑیاں قدرتی ماحول میں آزاد کردیں ، وائلڈلائف رینجرز شیخوپورہ نے چڑیوں کی غیرقانونی نیٹنگ میں مشغول ایک شکاری کو گرفتارکرکے 20 ہزارروپے جرمانہ کیا۔
ایڈیشنل چیف وائلڈلائف رینجرنارتھ زون ڈاکٹر سجاد حسین کی سربراہی میں وائلڈلائف رینجرز جہلم نے سالٹ رینج ریجن میں جنگلی خرگوش کے غیرقانونی شکار میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 60 ہزار روپے جرمانہ جبکہ تیتر کی غیر قانونی نیٹنگ پر 2 ملزمان کو 50 ہزار روپے جرمانہ کرکے کیس نمٹادئیے۔ایک اور کارروائی کے دوران اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر جھنگ سلیم سرگانہ نے ٹیم کے ہمراہ تحصیل اٹھارہ ہزاری سے ایئر گن سے جنگلی چڑیوں کے غیرقانونی شکار پر ملزم کو مبلغ 50 ہزار روپے جرمانہ کرکے کیس نمٹادئیے۔اس کے علاوہ محکمہ کے زیرانتظام پیرووال وائلڈلائف پارک میں انتظامیہ کی بہترین کیپٹو وائلڈلائف مینجمنٹ کے نتیجے میں2 ہفتوں کے دوران کالے ہرنوں کی کامیاب افزائش نسل کی بدولت8 ننھے کالے ہرنوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے سیاحوں اور شائقین جنگلی حیات کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوا۔








