ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور براستہ قصور، پاکپتن، لاہور کے درمیان بلھے شاہ پسنجر ٹرین (257Up,258Dn) کو17 جولائی2026 سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے
ریلوے انتظامیہ کا بلھے شاہ پسنجر ٹرین کو17 جولائی سے بحال کرنے کا فیصلہ

مزید خبریں
لاہور۔15جولائی (اے پی پی):ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور براستہ قصور، پاکپتن، لاہور کے درمیان بلھے شاہ پسنجر ٹرین (257Up,258Dn) کو17 جولائی2026 سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلھے شاہ 257Up پسنجر ٹرین پاکپتن سے صبح پانچ بجے روانہ ہو کر کوٹ لکھپت،جیا بگا
رائیونڈ اور قصور سے ہوتی ہوئی صبح10 بجکر50 منٹ پر لاہور پہنچے گی جبکہ بلھے شاہ258 ڈائون لاہور سے سہ پہر چار بجے روانہ ہو کر رات نو بجکر 30 منٹ پر پاکپتن ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔یہ ٹرین پانچ اکانومی کلاس کوچز اور ایک پاور وین پر مشتمل ہوگی۔








