اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بنگلہ دیش کی سفارتکار رباب فاطمہ کو افغانستان کے لیے اپنا نیا خصوصی نمائندہ اور اقوام متحدہ کے معاونتی مشن برائے افغانستان (یوناما) کا سربراہ مقرر کر دیا ہے
اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش کی سفارتکار رباب فاطمہ کو افغانستان کے لیے نئی خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔16جولائی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بنگلہ دیش کی سفارتکار رباب فاطمہ کو افغانستان کے لیے اپنا نیا خصوصی نمائندہ اور اقوام متحدہ کے معاونتی مشن برائے افغانستان (یوناما) کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق رباب فاطمہ اس منصب پر کرغزستان کی روزا اوتنبایوا کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ رباب فاطمہ کو قومی اور بین الاقوامی سول سروس میں 30 برس سے زائد کا تجربہ حاصل ہے، جو انہیں اس اہم ذمہ داری کے لیے موزوں بناتا ہے۔رباب فاطمہ اس وقت اقوام متحدہ میں انڈر سیکرٹری جنرل اور کم ترقی یافتہ ممالک، خشکی میں گھرے ترقی پذیر ممالک اور چھوٹے جزیرہ نما ترقی پذیر ممالک کے لیے ہائی ریپریزنٹیٹو کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔اس سے قبل وہ 2019 سے 2022 تک نیویارک میں اقوام متحدہ کے لیے بنگلہ دیش کی مستقل مندوب بھی رہ چکی ہیں۔








