چین کے صوبے سیچوان میں ایک مسافر وین سڑک سے بے قابو ہو کر حفاظتی ریلنگ توڑتے ہوئے دریا کے کنارے جا گری، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے
چین، سیچوان میں ٹریفک حادثہ، 6 افراد ہلاک، 11 زخمی

مزید خبریں
بیجنگ ۔16جولائی (اے پی پی):چین کے صوبے سیچوان میں ایک مسافر وین سڑک سے بے قابو ہو کر حفاظتی ریلنگ توڑتے ہوئے دریا کے کنارے جا گری، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام کے مطابق حادثہ بدھ کی شام تقریباً 6 بجے یاآن شہر کے باؤشنگ کاؤنٹی میں پیش آیا۔ 17 نشستوں والی وین میں حادثے کے وقت 17 افراد سوار تھے۔تمام زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک مگر مستحکم بتائی جا رہی ہے، جبکہ دیگر افراد زیرِ علاج ہیں۔حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔








