لیبیا کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی کو حادثہ، 50 افراد ہلاک یا لاپتا

لیبیا کے ساحل کے قریب یورپ جانے کے لیے روانہ ہونے والی ایک کشتی اُلٹ گئی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت قریباً 60 تارکینِ وطن سوار تھے۔

طرابلس ۔16جولائی (اے پی پی):لیبیا کے ساحل کے قریب یورپ جانے کے لیے روانہ ہونے والی ایک کشتی اُلٹ گئی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت قریباً 60 تارکینِ وطن سوار تھے۔

اردو نیوز کے مطابق یہ واقعہ شمالی افریقی ملک کے ساحل پر پیش آنے والے حالیہ سمندری سانحات میں سے ایک ہے۔ حکام کے مطابق کم سے کم 50 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں یا لاپتا ہیں۔لیبیا کے مشرقی علاقے میں کوسٹ گارڈز کے مطابق یہ حادثہ منگل کے روز ساحلی شہر طبرق کے قریب بردعا جزیرے کے پاس پیش آیا۔ حکام نے کہا ہے کہ 10 افراد کسی نہ کسی طرح تیر کر جزیرے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے اور اپنی جان بچا لی، جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔