بنگلہ دیش میں معزول وزیرِاعظم حسینہ واجد سے منسلک 6 ارب 20 کروڑ ڈالر کے اثاثے ضبط کرلئے گئے ۔
بنگلہ دیش ، حسینہ واجد سے منسلک 6 ارب 20 کروڑ ڈالر کے اثاثے ضبط

مزید خبریں
ڈھاکہ ۔16جولائی (اے پی پی):بنگلہ دیش میں معزول وزیرِاعظم حسینہ واجد سے منسلک 6 ارب 20 کروڑ ڈالر کے اثاثے ضبط کرلئے گئے ۔
اردو نیوز کے مطابق بنگلہ دیشی حکام نے کہا ہے کہ معزول وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد، ان کے خاندان اور 10 کاروباری گروپس سے منسلک قریباً 760 ارب ٹکا (قریباً 6 ارب 20 کروڑ ڈالر) مالیت کے اثاثے ضبط کر لیے گئے ہیں۔سال 2024 میں طلبہ کی قیادت میں عوامی بغاوت کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی اقتدار سے معزولی اور ان کے انڈیا فرار ہونے کے بعد سے حکام ان کے اثاثوں کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ ان کے رشتہ داروں اور بڑے کاروباری گروپس کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ان کے 15 برس پر محیط سخت گیر دورِ حکومت میں فائدہ اٹھایا۔بنگلہ دیش فنانشل انٹیلی جنس یونٹ نے کہا کہ اُس نے ملک کے اندر 570 ارب ٹکا جبکہ بیرونِ ملک مزید 190 ارب ٹکا مالیت کے اثاثے ضبط کیے ہیں۔دارے کے سربراہ اختیار محمد مامون نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ حکام شیخ حسینہ اور ان سے وابستہ افراد کے خلاف تحقیقات کے دوران اب تک 98 مقدمات درج کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’ہم اب بھی بیرونِ ملک منتقل کیے گئے غیر قانونی سرمائے کی واپسی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس سال کے اختتام تک مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔








