اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) سابق عالمی چیمپئن سکواش جان شیر خان نے کہا ہے کہ بغیر منصوبہ بندی سکواش میں عالمی سطح پر کھویا ہوا مقام حاصل کرنا مشکل ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر چیف آف ایئر سٹاف سہیل امان کی ہر ممکن کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کی …
بغیر منصوبہ بندی سکواش میں عالمی سطح پر کھویا ہوا مقام حاصل کرنا مشکل ہے، سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) سابق عالمی چیمپئن سکواش جان شیر خان نے کہا ہے کہ بغیر منصوبہ بندی سکواش میں عالمی سطح پر کھویا ہوا مقام حاصل کرنا مشکل ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر چیف آف ایئر سٹاف سہیل امان کی ہر ممکن کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کی سہولیات فراہم کی جائیں جس سے کم از کم انٹرنیشنل رینکنگ اور پی ایس اے کے ٹونامنٹس میں پہلے سے بہتر رزلٹ حاصل کئے جا سکیں۔ 8 بار کے عالمی چیمپئن پاکستانی ہیرو جان شیر نے کہا کہ جب تک کھلاڑی اپنی فزیکل فٹنس اور ٹریننگ پر پوری توجہ نہیں دیں گے تو اس وقت تک عالمی سطح پر نتائج حاصل کرنا بہت مشکل ہے۔








