سعودی ولی عہد اتوار کو دہشت گردی کے خلاف فوجی اتحاد کی دفاعی کونسل کا افتتاح کریں گے

ریاض ۔ 23 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب کے ولی عہد ، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان آئندہ اتوار کو اسلامی ممالک پر مشتمل دہشت گردی کے خلاف فوجی اتحاد کی دفاعی کونسل کا افتتاح کریں گے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اتحاد میں شامل 41 ممالک کے وزرائے دفاع کا پہلا اجلاس 26 نومبر کو سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوگا۔اس میں ان ممالک کے سعودی …

ریاض ۔ 23 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب کے ولی عہد ، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان آئندہ اتوار کو اسلامی ممالک پر مشتمل دہشت گردی کے خلاف فوجی اتحاد کی دفاعی کونسل کا افتتاح کریں گے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اتحاد میں شامل 41 ممالک کے وزرائے دفاع کا پہلا اجلاس 26 نومبر کو سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوگا۔اس میں ان ممالک کے سعودی عرب میں تعینات سفارت کار بھی شریک ہوں گے۔اسلامی فوجی اتحاد کے قائم مقام سیکرٹری جنرل ، لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ الصالح نے کہا ہے کہ اس اجلاس سے دہشت گردی مخالف اتحاد کے ریاض میں واقع مرکز میں سرگرمیوں کا بھی باضابطہ طور پر آغاز ہوجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس مرکز کے ذریعے اتحاد کے رکن ممالک کو ایک پلیٹ فارم دستیاب ہوگا جہاں وہ دہشت گردی مخالف کاوشوں اور تجربات کا ایک دوسرے سے تبادلہ کرسکیں گے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مقامی اور علاقائی ثقافتی تقاضوں کے مطابق حل بھی دستیاب ہوسکیں گے۔

Leave a Reply