کیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) نے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے کھمبوں کی تنصیب اوربرقی لائنوں کی شفٹنگ کی وجہ سے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

کوئٹہ۔ 17 جولائی (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) نے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے کھمبوں کی تنصیب اوربرقی لائنوں کی شفٹنگ کی وجہ سے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

ترجمان کیسکو کے مطابق اس سلسلے میں 18جولائی (بروزہفتہ)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح ٹاون، بروری، ملک پلانٹ، جی او آرکالونی فیڈر وں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندرہیگی۔اسی طرح19جولائی کو (بروزاتوار)مری آباد گرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ، حالی روڈ، سٹی فیڈرزجبکہ کوئٹہ سٹی گرڈکے اسٹیڈیم اور آریا ہسپتال فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک نیز اُسی روز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے11kv جبل نور،خروٹ آباد،تکاتو، ویسٹرن بائی پاس، داریم، ادیان، دوستین، پی اے ایف،اولڈسمنگلی،انٹرکنیکٹر فیڈروں سے صبح10:30بجے تا دوپہر2:30بجے بجلی بندہوگی۔

اسکے علاوہ 20جولائی کو (بروزپیر)سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvسریاب ون، سریاب ٹو، کرانی، ہزارہ ٹاون،اے ون سٹی، خیربخش مری، جائنٹ روڈ، اولڈلیاقت بازار، غازی،واسا اور اولڈسیٹلائٹ ٹاون فیڈرزجبکہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے نواں کلی،مالک فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک نیز اُسی روز زرغون گرڈاسٹیشن کے 1kvنواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ، ایف سی ٹروپس، عسکری ون فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔علاوہ ازیں مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر ضروری مرمت اور ٹیسٹنگ کے کام کئے جارہے ہیں۔

اس سلسلے میں 19جولائی کو (بروزاتوار) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kvپی اے ایف، تکاتو، عمر، گارڈن ٹاون، ادیان، ٹی پی ایس کالونی، اغبرگ، جبل نور، آریا ہسپتال، کمپوٹر ٹریننگ، خروٹ آباد، ریگی، ایگری کلچر کالج، بلیلی، واپڈاہسپتال فیڈروں سے صبح7بجے سے دن 11بجے تک بجلی بندہوگی نیزاُسی روز سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvلیاقت بازار، چلتن، سمنگلی ایکسپریس، جان محمدروڈ، سریاب ٹو، دلدارکاریز، نیو جان محمدروڈفیڈروں سے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاو ن کی اپیل کی گئی ہے

 

مزید خبریں