لاہور۔17جولائی (اے پی پی):سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام وزیراعلیٰ پنجاب سپورٹس اکیڈیمز میں مختلف کھیلوں کیساتھ قومی کھیل ہاکی کی تربیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں قائم سی ایم پنجاب ہاکی اکیڈمی میں40 سے زائد گرلز اور بوائز کھلاڑیوں نے تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔تربیتی سیشن کے دوران کوچز رضیہ ملک، اشرف جاوید، اسلم شاہ، حبیب الرحمن اور نرگس سعید نے کھلاڑیوں کو جدید ہاکی …
وزیراعلی ٰسپورٹس اکیڈیمز میں مختلف کھیلوں کیساتھ قومی کھیل ہاکی کی تربیت کا سلسلہ جاری

مزید خبریں
لاہور۔17جولائی (اے پی پی):سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام وزیراعلیٰ پنجاب سپورٹس اکیڈیمز میں مختلف کھیلوں کیساتھ قومی کھیل ہاکی کی تربیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں قائم سی ایم پنجاب ہاکی اکیڈمی میں40 سے زائد گرلز اور بوائز کھلاڑیوں نے تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔تربیتی سیشن کے دوران کوچز رضیہ ملک، اشرف جاوید، اسلم شاہ، حبیب الرحمن اور نرگس سعید نے کھلاڑیوں کو جدید ہاکی کی تکنیکس، بال کنٹرول، پاسنگ، ڈرِبلنگ، دفاعی اور جارحانہ حکمت عملی سے آگاہ کیا۔
کوچز نے کھلاڑیوں سے مختلف جسمانی مشقیں بھی کروائیں جبکہ گرلز اور بوائز کے درمیان الگ پریکٹس میچز کا بھی انعقاد کیا گیا تاکہ انہیں عملی کھیل کا تجربہ حاصل ہو سکے۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کی ترقی کے لیے گراس روٹ لیول پر بھرپور انداز میں کام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ہاکی اکیڈمی سے باصلاحیت نئے کھلاڑی سامنے آ رہے ہیں،جو مستقبل میں قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سپورٹس اکیڈیمز کے قیام سے صوبے میں کھیلوں کا کلچر فروغ پا رہا ہے اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے بہترین مواقع میسر آ رہے ہیں۔محمد طارق قریشی نے مزید کہا کہ سپورٹس اکیڈیمز کا دائرہ کار پنجاب کے تمام ڈویژنز اور اضلاع تک توسیع دی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھیلوں کی معیاری تربیت سے مستفید ہو سکیں۔








