چیئرمین نیوٹیک انجینئر قمرالاسلام راجہ کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

قومی پیشہ وارانہ و فنی تربیت کمیشن (نیوٹیک) کے چیئرمین انجینئر قمرالاسلام راجہ نے نامزد ایگزیکٹو ڈائریکٹر نادیہ کریم شاہ کے ہمراہ نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نیوٹیک) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی اور فنی تربیت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):قومی پیشہ وارانہ و فنی تربیت کمیشن (نیوٹیک) کے چیئرمین انجینئر قمرالاسلام راجہ نے نامزد ایگزیکٹو ڈائریکٹر نادیہ کریم شاہ کے ہمراہ نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نیوٹیک) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی اور فنی تربیت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران نیوٹیک کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز، ڈائریکٹر منصوبہ بندی و انجینئرنگ ایئر کموڈور (ر) نوید یوسف، پرو ریکٹر سکلز میجر جنرل نیک نام، پرو ریکٹر منصوبہ بندی و تحقیق میجر جنرل (ر) خرم انور قادری، رجسٹرار بریگیڈیئر (ر) سلمان ظفر اور نیشنل بورڈ آف ٹیکنیکل اینڈ پروفیشنل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد تحسین عارف نے چیئرمین نیوٹیک کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں ملک میں ہنرمندی کے فروغ، فنی و پیشہ وارانہ تعلیم کے معیار میں بہتری، صنعت کی ضروریات سے ہم آہنگ تربیتی پروگراموں اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین نیوٹیک نے یونیورسٹی کی تکنیکی ورکشاپس اور تربیتی مراکز کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبہ سے ملاقات کی، مختلف عملی تربیتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور فراہم کی جانے والی جدید فنی تربیت کو سراہا۔اس موقع پر انجینئر قمرالاسلام راجہ نے کہا کہ ملک میں ہنرمند افرادی قوت کی تیاری قومی ترقی کے لئے ناگزیر ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے اداروں کے درمیان مضبوط تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

 

مزید خبریں