انقرہ ۔ 23 نومبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیّب اردوان نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلم امہ کے درمیان نفاق کا بیج بونے والوں کے عزائم ناکام بنا دیں۔ ترک خبرساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا کی تاریخ میں جتنی بھی برائیاں تھیں وہ تمام ہم پر مسلط کرتے ہوئے اپنے مستقبل کی ضمانت کو …
ایک ہی قبلے کی سمت سربسجود ہونے والی امت محمدی اختلافات دورکر کے ایک ہو جائے، ترک صدر
انقرہ ۔ 23 نومبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیّب اردوان نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلم امہ کے درمیان نفاق کا بیج بونے والوں کے عزائم ناکام بنا دیں۔ ترک خبرساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا کی تاریخ میں جتنی بھی برائیاں تھیں وہ تمام ہم پر مسلط کرتے ہوئے اپنے مستقبل کی ضمانت کو محفوظ کر رہے ہیں لہٰذا ہمیں چاہیئے کہ اسلامی امہ، اتحاد و یکجہتی اور اپنی آئندہ کی نسلوں کو تباہی سے بچانے کےلئے ان گھنانے عزائم کو ناکام بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش، پی کے کے، القاعدہ، گولن تنظیم، بوکو حرام اور ان جیسی دہشت گرد تنظیموں نے دنیا کو خون میں نہلا دیا ہے اورجہاں تک شام اور آراکان کی صورتحال کا سوال ہے تو اس کےلئے تہذیب و انسانی اوصاف کے کھوکھلے دعوے کرنے والی مغربی دنیا ہمارے سامنے ہے









