زونگ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر فائیو جی پر مبنی انفراسٹرکچر اور کسٹمر سہولت مرکز کا آغاز

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):زونگ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واحد ٹیلی کام آپریٹر کے طور پر اپنے فائیو جی سے تیار انڈور بلڈنگ سلوشن کی تنصیب کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے کسٹمر فیسلیٹیشن ڈیسک بھی قائم کر دیا ہے جو جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔اس اقدام کے تحت ایئرپورٹ کے اندر مسافروں کو تیز رفتار اور …

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):زونگ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واحد ٹیلی کام آپریٹر کے طور پر اپنے فائیو جی سے تیار انڈور بلڈنگ سلوشن کی تنصیب کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے کسٹمر فیسلیٹیشن ڈیسک بھی قائم کر دیا ہے جو جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔اس اقدام کے تحت ایئرپورٹ کے اندر مسافروں کو تیز رفتار اور بلا تعطل موبائل نیٹ ورک کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ فوری سم ایکٹیویشن، ڈیٹا سروسز اور موقع پر ہی صارفین کی معاونت بھی دستیاب ہوگی۔ پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی جانب پیش قدمی کے تناظر میں یہ منصوبہ فائیو جی پر مبنی جدید سفری سہولیات اور سمارٹ ڈیجیٹل خدمات کی بنیاد رکھے گا۔

زونگ کے فائیو جی سے تیار کردہ آئی بی ایس کی تنصیب سے ایئرپورٹ کی مختلف سہولیات میں صارفین کے تجربے کو نمایاں طور پر بہتر بنایا جائے گا اور مسافر ٹرمینلز میں ہر وقت تیز رفتار اور مسلسل کنیکٹیویٹی یقینی بنائی جائے گی۔جمعہ کو جاری بیان کے مطابق افتتاحی تقریب میں زونگ، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور ہواوے گلوبل کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان میں فائیو جی سے تیار انفراسٹرکچر کے فروغ اور ہوا بازی کے شعبے میں باہمی اشتراک کے ذریعے ڈیجیٹل تبدیلی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اس موقع پر زونگ کے چیف ٹیکنیکل آفیسر مائو وی لیانگ نے کہا کہ آج کے دور میں کنیکٹیویٹی صرف رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ انٹیلی جنٹ ٹریول، ڈیجیٹل سروسز اور معاشی ترقی کی بنیاد بن چکی ہے۔

اپنے شراکت داروں کی معاونت سے ہم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مستقبل سے ہم آہنگ فائیو جی ڈیجیٹل ایکو سسٹم تشکیل دے رہے ہیں جو نہ صرف مسافروں کا سفر بہتر بنائے گا بلکہ پاکستان کو سمارٹ ایوی ایشن کے نئے دور کے لیے بھی تیار کرے گا۔ یہ منصوبہ چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط تکنیکی شراکت داری اور پاکستانی عوام کو جدید ترین ٹیکنالوجی کا بہترین تجربہ فراہم کرنے کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مکمل فائیو جی سروسز کے آغاز کی جانب پیش رفت کے ساتھ ہم جدت، اشتراک اور قابل اعتماد ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو مزید تیز کر رہے ہیں۔زونگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن فہیم درانی نے کہا کہ زونگ میں ہم ہر صارف کے ساتھ رابطے کو ایک بہتر ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرنے کا موقع سمجھتے ہیں۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فائیو جی سے تیارکردہ انفراسٹرکچر کے ساتھ کسٹمر فیسلی ٹیشن ڈیسک کے قیام سے ہم مسافروں کے لیے ہر وقت رابطے میں رہنا مزید آسان بنا رہے ہیں اور معیاری خدمات کی فراہمی کے اپنے عزم کو مضبوط کر رہے ہیں۔ پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی مسلسل ترقی کے ساتھ ہم جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ایسے حل فراہم کرنے پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں جو ہمارے صارفین کے لیے ہر مقام پر حقیقی قدر پیدا کریں۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے کہا کہ آج کے مسافر عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ بہترین ڈیجیٹل سہولیات کی بھی توقع رکھتے ہیں۔

زونگ کے فائیو جی سے تیار انڈور بلڈنگ سلوشن اور کسٹمر فیسلیٹیشن ڈیسک کی تنصیب سے قابل اعتماد کنیکٹیویٹی، مسافروں کی سہولت اور جدید ہوا بازی کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہماری صلاحیت مزید مستحکم ہوگی۔ ہم اس شراکت داری کو ایک زیادہ سمارٹ اور ڈیجیٹل طور پر جدید ایئرپورٹ کی تشکیل کی جانب اہم قدم سمجھتے ہیں۔یہ منصوبہ پاکستان کے بڑے سفری مراکز میں جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے زونگ کی طویل المدتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

قابل اعتمادفائیو جی کنیکٹیویٹی، مصنوعی ذہانت پر مبنی سہولیات، متنوع پراڈکٹس اینڈ سروسز اور صارفین کو بہترین تجربہ فراہم کرنے کے عزم کے ذریعے زونگ ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے لاکھوں مسافروں کے لیے اسمارٹ اور جدید سفری سہولیات کو فروغ دے رہا ہے۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فائیو جی پر مبنی انفراسٹرکچر اور فوری کسٹمر سہولت کی فراہمی کے ذریعے یہ شراکت داری پاکستان کو مزید مربوط، جامع اور مستقبل سے ہم آہنگ ڈیجیٹل ملک بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔