صنفی مساوات اور خواتین کو مکمل طور پر بااختیار بنا کر ان کے خلاف تشدد کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، انتونیو گوترش

اقوام متحدہ ۔ 23 نومبر (اے پی پی) صنفی مساوات اور خواتین کو مکمل طور پر بااختیار بنا کر ہی ان کے خلاف تشدد کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالہ سے عالمی ادارے کے صدر دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی۔اس موقع پر یو این ویمن ایگزیکٹو …

اقوام متحدہ ۔ 23 نومبر (اے پی پی) صنفی مساوات اور خواتین کو مکمل طور پر بااختیار بنا کر ہی ان کے خلاف تشدد کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالہ سے عالمی ادارے کے صدر دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی۔اس موقع پر یو این ویمن ایگزیکٹو ڈائریکٹر فمزیلے ملامبو نکوکا بھی موجود تھیں۔ یہ دن ہر سال 25 نومبر کو منایا جاتا ہے۔انتونیو گوترش نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد کا تعلق بنیادی طور پر طاقت سے ہے اور عالمی برادری کو خواتین کو مردوں کے برابر لانے اور ان کو بااختیار بنانے کے لئے مل کر کوششیں کرنا ہوںگی۔ ہر خاتون اور لڑکی کو تشدد سے پاک زندگی گذارنے کا مکمل حق حاصل ہے لیکن دنیا کے کئی معاشروں میں ان کا یہ حق کئی طریقوں سے پامال کیا جاتا ہے اور دنیا میں ہر تین میں سے ایک خاتون کو تشدد کا سامنا ہے اور اس کے خواتین کی جسمانی اور زہنی صحت پر براہ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہ اثرات سارے خاندان اور پورے معاشرے پر پڑتے ہیں۔

Leave a Reply