چلی میں شدید طوفان سے 3 افراد ہلاک، سیکڑوں مکانات متاثر

امریکی ملک چلی میں شدید طوفانی نظام کے باعث کم از کم تین افراد ہلاک، سات زخمی جبکہ 800 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ حکام کے مطابق طوفان نے ملک کے 16 میں سے 10 علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔شنہوا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات سے شروع ہونے والا یہ طوفان ہفتہ وار تعطیلات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

سانتیاگو۔18جولائی (اے پی پی):امریکی ملک چلی میں شدید طوفانی نظام کے باعث کم از کم تین افراد ہلاک، سات زخمی جبکہ 800 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ حکام کے مطابق طوفان نے ملک کے 16 میں سے 10 علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔شنہوا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات سے شروع ہونے والا یہ طوفان ہفتہ وار تعطیلات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ شدید بارشوں نے شمالی علاقے اٹاکاما سے لے کر جنوبی وسطی علاقے لا آراوکانیا تک وسیع علاقوں کو متاثر کیا ہے، جہاں سیلاب، گھروں کی چھتوں کو نقصان، درخت گرنے اور تیز ہواؤں کے باعث سڑکیں بند ہونے جیسے واقعات پیش آئے۔ بعض علاقوں میں ہواؤں کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔چلی کے وزیرِ توانائی زیمنیا رِنکون کے مطابق ملک بھر میں تقریباً چار لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں، جبکہ وسطی علاقہ والپارائیسو سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔چلی کے صدر خوسے انتونیو کاسٹ نے کہا ہے کہ خراب موسمی صورتحال مزید کئی دن برقرار رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برسوں میں آنے والی قدرتی آفات کے بعد ملک کے ہنگامی امدادی اداروں کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔