ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے نوتک پاڑا نزد شادن لنڈ کے مقام پر مرغیوں سے لدے مزدا اور کریانہ سامان سے بھری منی مزدا کے درمیان ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا
ڈیرہ غازی خان میں مرغیوں سے لدے مزدا اور کریانہ سامان سے بھری منی مزدا کے درمیان تصادم، 2افراد جاں بحق

مزید خبریں
ڈیرہ غازی خان ۔ 18 جولائی (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے نوتک پاڑا نزد شادن لنڈ کے مقام پر مرغیوں سے لدے مزدا اور کریانہ سامان سے بھری منی مزدا کے درمیان ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو 1122 کنٹرولروم حادثے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر دو ریسکیو ایمبولینسز اور ایک ریسکیو وہیکل کو جائے حادثہ روانہ کیا گیا جبکہ پولیس کو بھی اطلاع دے دی گئی۔ریسکیو ٹیم کے موقع پر پہنچنے سے قبل مقامی افراد نے مزدا میں پھنسے ڈرائیور کو باہر نکال لیا تھا، تاہم وہ موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جن میں سے ایک زخمی دورانِ منتقلی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، جبکہ تیسرے زخمی کو تشویشناک حالت میں علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 27 سالہ محمد زاہد ولد محمد بخش اور 14 سالہ امیر معاویہ ولد فاروق احمد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی 46 سالہ فاروق احمد ولد عبدالحئی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ ڈرائیور کو نیند آ جانا اور غفلت قرار دی گئی ہے۔ حادثے میں مجموعی طور پر تین افراد متاثر ہوئے، جن میں دو جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔








