سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی سے وانا اور گردونواح کی شہری آبادی کو ایک بڑی ممکنہ تباہی سے بچا لیا۔
سکیورٹی فورسز کی وانا میں بروقت کارروائی، دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی سے وانا اور گردونواح کی شہری آبادی کو ایک بڑی ممکنہ تباہی سے بچا لیا۔سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان لوئر کےعلاقے وانا (غواخوا) میں بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلےہی تباہ کردی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گاڑی میں موجود دھماکا خیز مواد کسی ممکنہ بڑے دہشتگرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا،کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے خودکش حملے کیلئے تیارگاڑی کی مسلسل تین دن نگرانی کی اور آبادی سے دور جانے پر ہی اسے نشانہ بنایا ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بارود سے بھری گاڑی اورموٹر سائیکل تباہ جبکہ ایک خارجی جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ 5 دہشتگرد زخمی ہوئے ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف یہ کامیاب کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سکیورٹی فورسز امن دشمن عناصر کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔








