اٹک پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث 03 ملزمان کوگرفتار کرلیا

اٹک پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث 03 ملزمان کوگرفتار کر کے 2702 گرام چرس اور 10 لیٹر شراب برآمد کر لی

اٹک۔ 18 جولائی (اے پی پی):اٹک پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث 03 ملزمان کوگرفتار کر کے 2702 گرام چرس اور 10 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔تھانہ صدر اٹک پولیس دورانِ چیکنگ عثمان خلیل ولد خلیل الرحمان سکنہ شین باغ تحصیل و ضلع اٹک سے 1320 گرام چرس برآمد کرلی، اسی طرح تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے دورانِ چیکنگ اسلام گل ولد محمد اسماعیل سکنہ ملہوالی سے 1382 گرام چرس برآمد کرلی جبکہ تھانہ نیوائیرپورٹ پولیس نے دورانِ چیکنگ مبشر الہٰی ولد عمر الہٰی سکنہ کنیال تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک سے 10 لیٹر شراب برآمد ہونے پر گرفتار کر کے جیل بھیج دیا