پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں 24 اگست تک توسیع کر دی ہے
پاکستان کی بھارتی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں 24 اگست تک توسیع کودی ، پی اے اے

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں 24 اگست تک توسیع کر دی ہے۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے ہفتہ کو جاری نوٹم کے مطابق پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں اور بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیرِ انتظام، ملکیت یا لیز پر لیے گئے طیاروں، بشمول فوجی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود پر عائد پابندی میں توسیع کر دی ہے۔ نوٹم کے مطابق یہ پابندی 24 اگست 2026 (پاکستان سٹینڈرڈ ٹائم) تک موثر رہے گی۔








